لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں 25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے زیر اہتمام کیا گیا گورنر پنجاب کی جانب سے نئے جوڑوں کو نقد سلامی اور جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جہیز اور دوسرے وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی مستحق بیٹی شادی سے محروم نہ رہے۔