لاہور( پ ر) ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور ورلڈز بیسٹ اسکول پرائز جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والاپاکستان کا پہلا اسکول بن گیا ہے۔ برطانیہ کے گلوبل ایجوکیشن پلیٹ فارم ٹی فور ایجوکیشن نے ٹی این ایس بیکن ہاؤس ا سکول کو 2026 میں"Supporting Healthy Lives" کی کیٹیگری میں فاتح قرار دیا ہ اس عالمی مقابلے میں ہزاروں اسکول درخواستیں جمع کراتے ہیں، جن میں سے ہر کیٹیگری کے لیے دس اسکولوں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد، تعلیم کے شعبے سے وابستہ 200 عالمی رہنماؤں پر مشتمل بین الاقوامی جیوری فاتحین کا انتخاب کرتی ہے۔