لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور رائیٹ منیجمنٹ پولیس (آر ایم پی) کی استعداد کار بڑھانے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے حکومت کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی میں 300 جبکہ رائیٹ منیجمنٹ پولیس میں350نئی آسامیوں کی تخلیق کی تجویز دی گئی ہے۔