لاہور(خصوصی نمائندہ) حکومت پنجاب کے شہداء پیکج کے تحت 19 شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری دیدی گئی ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان، ڈی آئی جی ویلفیئر محبوب راشد ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔