لاہور (کر ائم رپورٹر سے) انٹر ریجن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب پولیس کے مختلف ریجنز اور یونٹس کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں لاہور ریجن نے پہلی، گوجرانوالا ریجن نے دوسری جبکہ ایس پی یو پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں میں لاہور، شیخوپورہ، پنجاب کانسٹیبلری، گوجرانوالا، ڈی جی خان، ایس پی یو، ایلیٹ اور آر ایم پی پنجاب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ رنرز اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔