لاہور (کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر اور ایس پی عائشہ بٹ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کو عالمی سطح پر شاندار پذیرائی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور تعریفی لیٹرز سے نوازا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر اور ایس پی عائشہ بٹ جیسے ہونہار افسران پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔