• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، بی این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری اور نسیم جاوید ہزارہ نے بی این پی قلعہ سیف اللہ کے ضلعی صدر عین الدین کاکڑ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بی این پی ضلع لورالائی کے صدر ہاشم خان اتمان خیل سمت دیگر تمام سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے جہاں سیاسی کارکنوں کی آواز کو بزور طاقت دبایا جارہا ہے آئین کو معطل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی اور احساس محرومی جنم لے رہاہے ان کا اعتماد حکومت سے اٹھتا جارہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید