• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت میں بزنس گالا 2026 اختتام پذیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت میں آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور فیکلٹی ممبران کے تعاون سے منعقد ہونے والا بزنس گالا 2026 اختتام پذیر ہوگیا گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج تربت کے جی سی ای ای فوڈ اسٹال نے پہلی ، تربت یونیورسٹی کے چائے اسٹال نے دوسری اور آر ایس آئی میوزیکل بینڈ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جیوری ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق بادینی نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کا اعلان کیا ترجمان کے مطابق بزنس گالا کے دوران 45 لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ بزنس ہوا جو نہ صرف طلبہ کی کاروباری صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ یونیورسٹی میں فروغ پانے والی انٹرپرینیورشپ کلچر کی کامیابی کا واضح بوت بھی ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اورپرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد نے مختلف فیکلٹیز کے ڈینز،تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور کاروباری شخصیات کے ہمراہ اسٹالز کامعائنہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید