• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے گرلز سکول سینٹر میں ریاضی کے پرچے کے دوران بدنظمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے نویں جماعت کے ریاضی کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ریلوے گرلز ہائی سکول سینٹر میں بدنظمی، طالبات کامستقبل خطرے میں پڑگیا، کنٹرولر امتحانات ضیاءالحق نے نوٹس لیکر انکوائری شروع کردی نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران ہفتے کے روز ریاضی کا پرچہ تھا گورنمنٹ ریلوے گرلز ہائی سکول میں شام کو ہونے والے پرچے کے دوران امیدواروں کے لیے ڈھائی بجے ہال کھولا گیا اورساڑھے تین بجے طالبات کو آنسر شیٹ دی گئی اس دوران ڈیوٹی پر مامور اسٹاف نے امیدواروں کی حاضری نہیں لگائی ساڑھے پانچ بجے امیدواروں سے آنسر شیٹ لے لی گئی اس دوران طالبات نے اضافی شیٹ مانگی توسپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پہلے والی آنسرشیٹ کی حاضر نہیں لگائی آپ کواضافی شیٹ کیسے دیں جس پر طالبات نے منتیں کیں لیکن پھر بھی آنسر شیٹ فراہم نہیں کی گئی جس پر بعض طالبات نے رونا شروع کردیا پھر بھی ڈیوٹی پر مامور اسٹاف نے کسی کی نہ سنی اسی دوران خاتون بورڈ اہلکار سے بھی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہی حاضری لگانے کے لیے امیدواروں کو ہال میں روکا گیا تقریبا شام سو اچھ بجے بچیوں کو ہال سے جانے دیا گیا ہال کے باہر کھڑے امیدواروں کے لواحقین بے چینی میں مبتلا رہے کنٹرولر امتحانات ضیاءالحق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس قسم کی شکایات موصول ہوئی ہیں چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے انکوائری ٹیم تشکیل دےدی ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
کوئٹہ سے مزید