• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب ایران 20 ویں صدی کے عظیم انقلابوں میں سے ایک تھا، تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایران کا اسلامی انقلاب 20ویں صدی کے عظیم ترین انقلابوں میں سے ایک تھا ایرانی عوام نے اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے خلاف ان تمام ذلت آمیز بیرونی اور طاغوتی مداخلتوں اور داخلی ظلم جبر پر غلبہ پایااور ایرانی عوام آج بھی ان قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ایران پاکستان دونو ں برادر اسلامی ممالک ہیں ،ہمارے سماجی ثقافتی رسم و رواج مشترک ہیں دو نوں ممالک کو قانونی تجارتی حجم بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی ان خیالات کا اظہار سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی میر زابدریکی،کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کےامیر مولانا عبدالقادر لونی، ڈاکٹر عطا الرحمٰن ،علامہ سید ہاشم موسو ی،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے چیئرمین ولی محمدنورزئی،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے صدر محمد ایوب مریانی و دیگر نےایرانی قونصلیٹ کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں کو ئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ہم آج انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ منانے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ایک ایسا انقلاب جس نے ایران کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں لائیں جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر اثر انداز ہوئےاس عوامی اسلامی انقلاب کو ہمارے ملک کی تاریخ کے اہم ترین سماجی اور سیاسی ارتقائی واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے انقلاب کے بعد درپیش چیلنجز کے باوجود خدا کی مدد اور قومی یکجہتی اور کوششوں سے ایران صحت، علاج، تعلیم، مواصلات، نقل و حمل، سیکورٹی، دفاع، ایرو اسپیس، نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور دیگر سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا اسلامی انقلاب کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی سازشوں اور شرارتوں کا نشانہ بنتا رہا ہےتاہم ایرانی قوم نے متحد ہوکران سازشوں کا مقابلہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید