• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کیلئے ٹورازم پولیس کا قیام

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زیارت سردار ایاز خان نے کہا ہے کہ سیاحوں کو بہتر سہولت ، رہنمائی اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے زیارت میں پہلی بار ٹورازم پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے یونٹ انسپکٹر سمیت 28 اہلکاروں پر مشتمل ہے جس میں 3 سب انسپکٹر، 6 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں خصوصی یونیفارم اور موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ زیارت سمیت گردونواح میں گشت کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ٹورازم پولیس اہلکاروں کو ایک ہفتے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے جس میں بات چیت کی مہارت، سیاحوں خصوصاً فیملیز کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آنے، ہنگامی حالات میں ریسکیو، گاڑیوں کی فوری مرمت اور برف باری میں پھسلن سے بچاؤ کے طریقے سکھائے گئے ہیں ان کے مطابق یونٹ میں ماہر ڈرائیورز بھی شامل ہیں جو سیاحوں کی گاڑی میں چھوٹی خرابی کی صورت میں فوری مدد فراہم کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید