• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ٹیکس کا موجودہ اسٹرکچر نتائج نہیں دے رہا، بزنس کمیونٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کا موجودہ ا سٹرکچر نتائج نہیں دے رہا اس لیے اسے از سر نو ترتیب دینا ہوگا حکومت کے اپنے نظام میں سقم موجود ہے جس کی وجہ سے ٹیکس چوری کے راستے کھلتے ہیں سب سے پہلے معیشت کو دستاویزی کیا جائے یہ باتیں ایوان صنعت و تجارت کے سابق سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے سابق صدر مقبول الہٰی بھٹی،پاک ایران مشترکہ چیمبر کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین،ٹیکس امور کے ماہر حمزہ ملک ایڈووکیٹ و دیگر نے ٹیکس اہداف اور زمینی حقائق کے موضوع پر منعقدہ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئےکیں رہنماؤں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حکومت کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ لوگ از خود کیوں ٹیکس ادا نہیں کرتے اس کی بہت سی وجوہات ہیں جس میں سب سے پہلے ٹیکسز کی بے پناہ شرح اورکئی طرح کے ٹیکسز ہیں حکومت پہلے مرحلے میں تعداد اور شرح کم کرے کاروبار کے فروغ میں حکومتی اداروں کی طرف سے بہت سی رکاوٹیں ہیں جو لوگ سیدھے راستے پر چلتے ہیں انہیں کسی نہ کسی طرح ہراساں کیا جاتا ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتا ہےانہوں نے کہا کہ اداروں میں مانیٹرنگ کا نظام بہتر کیا جائےتاکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں از خود اضافہ ہو۔
کوئٹہ سے مزید