• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کارمضان المبارک میں فہم القرآن کلاسز کا اہتمام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و نگران شعبہ فہم القرآن مولانا عبدالکبیر شاکر نے جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بلوچستان بھر میں قرآن پاک سمجھنے کیلئے فہم القرآن کی خصوصی کلاسز کے انعقاد کا اعلان کردیا بلوچستان کے بڑے اضلاع میں درس قرآن ، فہم القرآن کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع سے گفتگو کرتے مولانا عبدالکبیر شاکرنے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں قرآن حکیم کو سمجھنا اس پر غور و فکر کرنا اور اس کی تعلیمات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں نافذ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے فہم القرآن کلاسز کا مقصد عوام ، بالخصوص نوجوان نسل کو قرآن مجید کے پیغام سے جوڑنا اور انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے فہم القرآن کلاسز میں خواتین ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیٰحدہ اہتمام کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید