کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)عادل خان بازئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہ کی کینسر سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں انہیں لیپوما((Lipoma تھا جو کہ ایک بے ضرر چربی کی گلٹی ہوتی ہے اس کا کامیاب علاج ہو چکا ہے اسے غلطی سے Lymphoma لیمفوما (کینسر) سمجھ لیا گیا تھا جو درست نہیں تھاترجمان نے کہا کہ تمام احباب کا محبت اور دعاؤں پر دل سے شکرگزار ہیں ۔