• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے شہریوں خصوصا متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے،رپورٹ کے مطابق آٹا، چینی، گھی، دالیں، چاول، سبزیاں، پھل، گوشت ، کھجور سمیت بیشتر اشیا خوردنوش کے نرخ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ اندرون صوبہ کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں،عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی پیدا کی جاتی ہے اور انتظامیہ کی کارروائیاں عارضی ثابت ہوتی ہیں،دعوامی حلقوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کی روزانہ بنیاد پر چیکنگ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے سستے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو ماہ صیام میں حقیقی ریلیف مل سکے۔
کوئٹہ سے مزید