ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت کیلئے ناروے پہنچ گئیں

May 23, 2024

کوئٹہ (آن لائن) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے لیے ناروے پہنچ گئیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی ابھی اوسلو، ناروے پہنچ گئی ہوں جو انسانی حقوق کی سرگرمیوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اپنی دیرینہ جمہوری روایات اور امن کے نوبل انعام کے لیے مشہور ہے۔