مرید عباس قتل کیس، عادل زمان کا نام پی این آئی ایل میں شامل

May 24, 2024

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اینکر مرید عباس قتل کیس میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، حکام کے مطابق ملزم عادل زمان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کردیا گیا ہے، ملزم اگر پاکستان میں ہے تو ملک سے فرار نہیں ہوسکے گا،کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش نے ایف آئی اے حکام کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔