سونا فی تولہ 6200 روپے سستا

May 24, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں6200روپے فی تولہ کی بڑی کمی،چاندی کی قیمت بھی 50روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 60ڈالر فی اونس کی کمی سے 2415ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 2355ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 6200روپے فی تولہ کی نمایاں کمی سے 2لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 5315 روپے کی کمی سے 2لاکھ 7ہزار 476 روپےہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کی کمی سے 2800 روپے فی تولہ پر آگئی۔