سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے آیت اللّٰہ ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت

May 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی کے ایک وفد نے کراچی میں واقع ایرانی قونصلیٹ جنرل جا کر ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت پر قونصل جنرل ایران حسن نوران سے تعزیت کا اظہار کیا، وفد کی قیادت صوبائی سیکریٹری سید اختر میر اور صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے کی ، وفد نے قونصل جنرل کو تعزیتی پیغام پہنچایا اور شہیدایرانی صدر کو سلامی پیش کی ،اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوران نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ایک قوم ہیں اور اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنی تمام تر کاوشوں کو جاری رکھیں گے، ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستانی قوم کے اظہار تعزیت سے ہمیں بڑا حوصلہ ملا ہے، وفد میں نائب صوبائی سیکریٹری فرقان احمد یوسفی، ریسکیو کمشنر محمد طاہر شیخ، کمشنر ایمرجنسی ریسپانس سردار علی، کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس، لیڈر ٹرینر اسماعیل خان، الیاس میمن، پاک قاسمی اسکاؤٹس کے سجاد حسین اور ینگ بوائز اسکاؤٹس کے الیاس میمن شامل تھے۔