سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق

May 25, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سری لنکا میں قید 43پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں سری لنکن ہائی کمشنر کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، سری لنکا میں قید 43پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات میں سری لنکا میں قید 43پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق ہوگیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔