سرفراز بگٹی سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

May 25, 2024

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی قیادت میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ، وفد میں جنرل سیکرٹری بلاول کھوسہ ، فنانس سیکرٹری اصغر خان مندوخیل ، نائب صدر حمیرا منیر ، نائب صدر کچلاک نصیب اللہ آغا اورکامران بنگلزئی شامل تھے۔وفد نے میر سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور کوئٹہ کچہری کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ کو وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کے لئے بڑا مسئلہ پارکنگ ہے جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کو بلدیہ پلازہ کا چوتھا فلور وکلاء کو الاٹ یا کرایہ پر دینے کی درخواست کی گئی چونکہ بلدیہ پلازہ میں وکلا کے زیادہ ترچیمبرہیںوہاں واش روم تمام ضروری سہولیات کا اہتمام اور ساتھ ہی لفٹ لگانے کی درخواست کی گئی جس پر وزیراعلی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وکلا کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کو حل کیا جائے۔