سی ڈی اے بلڈنگ قوانین میں ایفی شینسی کوڈز شامل کرنے کا فیصلہ

May 25, 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اپنے بلڈنگ قوانین میں بلڈنگ ایفیشنسی کوڈز کو شامل کرے گااور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ توانائی کے مؤثر کوڈز نئی تعمیرات موجودہ عمارتوں اور ڈیزائن کے مراحل میں عمارات پر لاگو ہوں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سے متعلقہ شعبے توانائی کی بچت کرنے والے معاشرے کی تشکیل کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کیلئے مزید اجلاس منعقد کریں گے۔