موبائل فون سمز کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 10 افرادگرفتار

May 25, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نےموبائل فون سمز کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے سمز کی ایکٹیویشن کے لئے مختص شدہ علاقوں کے برعکس جگہوں کا انتخاب کیا۔ کارروائی میں ملزمان سے متعدد غیر قانونی ایکٹو موبائل فونز سمز اور 11بی وی ایس ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ ادھر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بجلی چوری کے خلاف 12کارروائیاں کیں۔ اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 5 مقدمات درج کر لئے ۔ کارروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں ۔