ہیٹ ویو‘ معصوم بچوں کو سمر کیمپ کے نام پر سکول بلانے پر پابندی کا مطالبہ

May 25, 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) موسم گرما کی شدت اور ہیٹ ویو خطرات کے پیش نظر سکولوں میں سمر کیمپ کے نام پر بچوں کو حاضری دینے پر مجبور کرنا غیر انسانی فعل ہے۔ فیڈرل اور پنجاب میں تمام اقسام کے سمر کیمپ پر پابندی لگانےکے احکامات جاری کئے جائیں۔ والدین کے مطابق معصوم بچوں کو گھروں پر آن لائن رہنمائی بھی فراہم کی جا سکتی ہے لہٰذا پرائیویٹ سکولوں کا بزنس چلانے اور فیسیں بٹورنے کیلئے سمر کیمپ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔