راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید پر صفائی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

May 26, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے اجلاس ہوا جس میں عید الاضحی کیلئے صفائی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے اضافی فرائض تفویض کئے جائینگے،تقریباً4000ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں راولپنڈی،مری، ٹیکسلا،کہوٹہ،کلر سیداں اور گوجرخان میں صفائی کے فرائض سرانجام دینگے،،عید صفائی آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 435گاڑیاں استعمال کی جائینگیجوراولپنڈی، مری اور دیگر تحصیلوں میں آلائشیں اٹھانے کاکام کرینگی۔شہراور تحصیلوں میں 61مستقل اور موبائل ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائینگے۔شہر کی 22بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر 4,4ورکرز،دو،دو ہاتھ ریڑھیاں موجود ہونگی،آلائشوں کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز فراہم کئے جائینگے،ڈمپ سٹیشن پر 24گھنٹے کام جاری رہیگا،شہراورتحصیلوں میں شکایات کے اندراج،آگاہی کیلئے کیمپ قائم کئے جائینگےجہاں شہریوں کو قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز،معلومات،کمپلینٹ نمبرز پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جائینگے۔ کمپنی کی طرف سے شہریوں میں بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جائینگے۔