اخبارفروشوں کے مسائل حل کئے جائیں‘ غازی خان

May 27, 2024

کوئٹہ(پ ر)انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے صدر حاجی غازی خان، سردار اللہ گل، سردار شفیع محمد، شاہجہان بلوچ، لیاقت علی، حاجی سعید احمد، میر گل، محمد اشرف، سید ضمیر شاہ، حاجی باز محمد اور عبدالمجید نے بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے اخبارفروشوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں مہنگائی کی وجہ سے بکسٹالز، نیوز ایجنٹس اب بیروزگاری کی طرف جارہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار فروشوں کے لئے قائم بہبود فنڈ میں اعلانات کے باوجود اضافے پر عملدرآمد نہیں ہوا، اخباری مارکیٹ جس میں اخبارات کی فولڈ وتقسیم ہوتی ہے اس کے یوٹیلیٹی بلز، چوکیدار ، نائب قاصد اور صفائی کے لئے گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔