کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نادرا کی جانب سے کوئٹہ،چمن،سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباداور ژوب میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ای کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، ای کچہری 20 مئی کو نادرا زونل آفس نصیر آبادمیں ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی اسی طرح سبی نادرا زونل آفس اور ڈیرہ بگٹی زونل آفس میں 21 مئی کوساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ چمن اور ژوب کے زونل نادرا دفاتر میں 22 مئی کو ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ کوئٹہ نادرا ویری یفکیشن سیل ایئرپورٹ روڈ میں 23 مئی کو ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ای کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ۔