• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کی زیر صدارت اجلاس، مختلف واقعات کے زخمیوں اور شہدا کا ڈیٹا پیش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپنسیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر، سی اینڈ ڈبلیو، سی ٹی ڈی، سول ہسپتال، بی ایم سی، ایم سی کیو، پولیس سرجن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات کے حوالے سے زخمیوں اور شہداء کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ متاثرہ عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متاثرین کو معاوضہ فراہمی کے امور، دستاویزی مراحل اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید