• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بزنس کمیونٹی کوسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، رحمت صالح

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر ورکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے،صوبے کی بزنس کمیونٹی کوسہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کو اقدامات کرناہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع پربات چیت کرتےہوئے کیااس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے گروپ چیئرمین ولی خان نورزئی،سید سلیم رضا ایڈووکیٹ ،حمد اللہ ترین،تاج محمد بڑیچ،نوید یوسف،ندیم خان، ڈاکٹر فرحت حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے،میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیےحکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو روزگار کی فراہمی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور قومی محصولات کے ذریعے ملکی ترقی کو یقینی بناتی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ ملکی و صوبائی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید