• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں ، دکانداروں، ریڑھی بانوں کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تاجروں ، دکانداروں، ریڑھی بانوں کو تنگ و گرفتارکرنے ، رشوت لینے کے ناروا عمل کی پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی اور واضح کرتی ہے کہ اگر یہ سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو پارٹی پولیس ، ٹریفک پولیس ، میٹرو پورلیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے تباہ حال غریب عوام ، تاجر، دکاندار شدید مہنگائی اور تجارت نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہیں رہی سہی کسر سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران پوری ہوگئی ، اب جب عید کے موقع پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا گیا ہے اس کے باوجود ٹریفک پولیس، پولیس، ایگل سکواڈ، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجسٹریٹ و دیگر عملہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جوائنٹ روڈ،سریاب، نواں کلی، ایئرپورٹ روڈ، سمنگلی روڈ پر ریڑھی بانوں کو آئے روز تنگ کیا جاتا ہے ان کی ریڑھیاں ضبط کی انہیں گرفتار کیا اور بعض جگہوں پر رشوت کے بغیر انہیں سکون سے روزگار بھی نہیں کرنے دیا جاتا ۔ یہ صرف ایک ریڑھی بان یا فرد کی گرفتاری کا مسلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ، مجسٹریٹس اور تمام متعلقہ ادارے غریب ریڑھی بانوں، دکاندانوں، تاجروں، مزدوروں کو بلاوجہ ہراساں و گرفتار کرنے کا سلسلہ ختم ، رشوت اور ناجائز مطالبات کا خاتمہ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید