• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالرزاق صابرودیگرکی عدم بازیابی کے خلاف آج احتجاج کیاجائیگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن فپواسا بلوچستان چیپٹر کے بیان میں گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد، لیکچرر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ان کے اسٹاف کی تاحال عدم بازیابی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ اس صورتحال کے خلافمنگل 19 مئی کو صوبے بھر کی تمام جامعات میں یومِ سیاہ منایا جائے گاجبکہ بدھ 20 مئی کو صبح 11 بجے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی بلوچستان کی تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں بیان مٰن حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، لیکچرر اور ان کے دیگر ساتھیوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید