آئی جی کے فیصل آباد اورگوجرانوالہ کے دورے، منصوبوں کامعائنہ

May 27, 2024

لاہور (کرائم رپور ٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کا دورہ کیا، انہوں نے زیر تکمیل سیف سٹی منصوبہ کا جائزہ لیا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے بریفنگ دی، آئی جی نےسیف سٹی منصوبہ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں آئی جی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گئے ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ،پولیس لائنز اور سی پی او آفس کا بھی دورہ بھی کیا۔ مزید برآں آئی جی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال 30 اپریل تک فورس کی ویلفیئر پر 116 کروڑ روپے خرچ کئے رواں سال 350 کروڑ روپے پولیس فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جائیں گے ۔