میپکو ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد،سرکاری گاڑی کی ونڈ سکرین بھی توڑ دی

May 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوفرسٹ سب ڈویژن بہاولنگر کی ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد، ایس ڈی او سمیت میپکو ٹیم کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا، ایس ڈی او میپکو فرسٹ سب ڈویژن بہاولنگر فیض حمید کی سربراہی میں میٹرانسپکٹر عدیل ریاض، میٹرریڈر محمد احمد اور لائن مین وقاص رشید نے بستی ڈھڈیاں میں چیکنگ کی تو وہاں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کی جارہی تھی،بجلی چوروں نے ایس ڈی او اور سٹاف کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا،تشدد کیااور سرکاری گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی، اطلاع ملنے پر پولیس فورس موقع پر پہنچی جس نے میپکو ٹیم کو بازیاب کروایا، میپکو حکام نے تھانہ صدر بہاولنگر میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست ارسال کردی۔