ملتان ریجن کے تمام علاقوں میں بہت جلد گیس دستیاب ہوگی،ریجنل منیجر سوئی گیس

May 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل مینجر سوئی گیس سید حسین ظفر نے کہا ہے کہ ملتان ریجن کے تمام صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کے لیے عملہ دن رات کام کر رہا ہے، پرانی بوسیدہ پائپ لائنز کو تبدیل کیا جا رہا ہے،بہت جلد ملتان ریجن کے تمام علاقوں میں گیس دستیاب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حسن آباد، دین پورہ اور دیگر علاقوں میں گیس کی بحالی کے لیے کی گئی کھدائی کا جائزہ لینے کے دوران کیا، اس موقع پر انجینئر راحیل خالد، چیف سکیورٹی آفیسر سیف الرحمٰن خان اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔