جماعت اسلامی حقیقی انتخابی نتائج کیلئے عید کے بعد تحریک چلائیگی، حافظ نعیم

May 27, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی حقیقی انتخابی نتائج کیلئے عید کے بعد تحریک چلائے گی،ایک تعلیمی نصاب ،کسان ،خواتین حقوق کیلئے آواز بلند ،10لاکھ نوجون ہنرمند بنائینگے ،آئین و قانون کی بالادستی،حقیقی انتخابی نتائج اور عوام کی غلامانہ اور جابرانہ نظام سے آزادی کیلئے عیدالاضحی کے بعد ملک گیر تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی نے تحریک کے لیے قومی ایجنڈا تشکیل دے دیا۔ایک تعلیمی نصاب ،کسان ،خواتین حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے اور ،10لاکھ نوجون ہنرمند بنائینگے۔تمام ادارے حدود میں رہیں ،پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل کی جائے۔ فارم 45کے ذریعے حقیقی عوامی نمائندگی بحال کی جائے، نئے الیکشن کی بات کرنے والے کسی اور کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔ بیوروکریسی، عدلیہ، سیاست دان، جرنیلوں کی آئین میں حدود واضح ہیں، سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، انا کی خاطر ملک تباہ نہ کیا جائے۔ امریکی پریشر رد کر کے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے۔ منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی شعور کو دبانے اور سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے حکومت 40ارب روپے خرچ کر رہی ہے، حکمرانوں کی بوکھلاہٹ صاف عیاں ہے۔