ٹیکساس: طوفان اور ہوائی بگولوں نے 11 افراد کی جان لے لی

May 27, 2024

ڈیلس(رپورٹ :راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طوفان اور ہوائی بگولوں نے سات افراد کی جان لے لی جب کہ اس نے دیہی موبائل ہوم پارک کو تباہ کر دیا اور ارکنساس اور اوکلو ہاما میں کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے کیونکہ ہفتے کی رات اس علاقے میں بارش اور ہوائی بگولوں کے طوفان نے تباہی مچادی جس سے کئی ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ ہفتے کی رات ٹیکساس کی کوک اور ڈینٹن کاؤنٹیز میں شدید طوفان میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔