ڈاکٹر اکرم سلطان ایف پی سی سی آئی کمیٹی کے کنوینر

May 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری نےمعروف ماہر امراض قلب و ماہر صحت ڈاکٹر اکرم سلطان کو ان کی خدمات کے پیش نظر ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے جنرل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کاکنوینر مقرر کیا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق اکرم سلطان ریجنل کمیٹی سندھ کے کنوینر نامزد کئے گئے ہیں ،نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ وہ کمیٹی کی کارکردگی کی رپورٹ بہتر بنانے کے لئے ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ سے موثر رابطہ رکھیں۔