مونا خان کو 20 دن میں یونان چھوڑنے کا حکم، پانچ سال کی پابندی لگ گئی

May 28, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی جبکہ انہیں 20دن میں یونان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا ہے،یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی،پاکستان سے وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہے ۔