یوم تکبیر پر ایم کیو ایم کی تقریب ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت

May 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیو ایم نے پاکستان ہاؤس میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو بانیان پاکستان کی اولادوں نے ہی ناقابلِ تسخیر بنایا، پاکستان کے قابل اور محنتی سائنسدانوں نے 28مئی کے دن پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے پر مہر ثبت کی۔سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک کے کراچی کے بیٹے تھے اور آج کے دن کے توسط سے ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تقریب میں، سید مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی، سید امین الحق، فیصل سبزواری اور کارکنوں کی نے شرکت کی۔