دکان پر فائرنگ ، دودھ فروش ہلاک

May 29, 2024

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کشمیر آباد کا رہائشی دودھ فروش لیاقت علی ولد عبدالمالک گزشتہ روز اپنی دکان میں کام میں مصروف تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کا تعلق جیک آباد سے تھا واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔