گرین ٹاؤن اورمزنگ ،فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5افرادزخمی

May 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) گرین ٹاؤن کے علاقے میجر والا چوک کے قریب محلے دار سے لڑائی جھگڑے کے دوران اچانک گولی چلنے سے 25 سالہ اسلم اور چھت پر موجود 40 سالہ خاتون اسماء زخمی ہو گئی ۔ تھانہ مزنگ کے قریب پپی نے نشہ کیلئے پیسے دینے سے انکار پر فائرنگ کر کے 3 افراد منیر، عرفان اور عمر شامل ہیں ، ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔