کوٹ لکھپت کاقیدی پی آئی سی سے فرار، اہلکار معطل

May 29, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) کوٹ لکھپت جیل میں قید قتل کا ملزم فرار ہو گیا، خالد کو دو روز قبل دل کی تکلیف کے باعث پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، ملزم کی نگرانی پر جوڈیشل ونگ کے 3 اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ خالد ہسپتال کے بیڈ سے واش روم کے بہانے گیا اور واش روم سے فرار ہو گیا ، غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔