4ملزمان گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد

June 14, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے4ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گلگشت پولیس نے ملزم صلاح الدین سے پسٹل اور ایک گولی،الپہ پولیس نے ملزم فلک شیر سے پسٹل،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم یاسر سے پسٹل جبکہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم رحمان سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔