عیدالاضحیٰ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے‘ ن لیگ کوئٹہ

June 16, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیرنےبیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ۔خلق خدا کی خدمت ،نادار ،بے سہارا اور یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔عید کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں کو نہ بھلایا جائے بلکہ عید کی عبادات میں فلسطینی بھائیوں کیساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانا چاہئے۔عید کی عبادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ فلسطینی مسلمانوںکیلئے بھی دعائیں کی جائیں جبکہ اپنے اردگرد غرباو مساکین کو نہ بھلایا جائے۔درایں اثناء بیان میں میر نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان بننے پرمبارک باد دی گئی ہے۔