قربانی کیلئے چھریوں، مڈی، بغدوں چٹائی، ٹوکریوں اور دیگر سامان کی خریداری میں بھی تیزی

June 17, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمدقربانی کیلئے چھریوں، مڈی، بغدوں ،چٹائی، ٹوکریوں اور دیگر سامان کی خریداری میں بھی تیزی رہی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں جگہ جگہ چھریاں تیز کرنے کیلئے اسٹالز لگے ہےاسی طرح مڈی ،چھریاں، بغدوں،سیخوں ،چٹائی،ٹوکریوں کے بھی شہر کے مختلف مقامات میں اسٹالز لگائے گئے ہیں خریداروں نے قربانی کیلئے سامان کی قیمتوں میں اضافے پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے-