سی پی او کی عید اجتماعات اور گرجا گھروں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کی ہدایت

June 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالدہمدانی نے نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔ سی پی او نے شہریں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر ڈبل پارکنگ سختی سے روکنے اور گشت کی ہدایت کی۔ دریں اثناء راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 432پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اتوار کو راولپنڈی ضلع کے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اور فول پروف انتظامات کئے گئے۔