سلنڈر دکان میں آتشزدگی،6افراد زخمی

June 17, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مصریال روڈ پر ایل پی جی سلنڈروں کی ری فلنگ کرنے والی دکان میں دھماکہ سے آگ لگ گئی ،جس سے 6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کے ترجمان کاکہنا تھاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ سلنڈر کی ریفلنگ کے دوران ہوا۔آپریشن میں 2 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 3ایمرجنسی ایمبولینس نے حصہ لیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔