پر امن احتجاج کو دہشتگردی سے تعبیر کرنا اور طلبہ پر تشدد قابل مذمت ہے، نصرت ناہید

June 17, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسرائیلی بربریت کے خلاف عملی قدم اٹھانے کے بجائے اپنے ملک میں پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناناانتہائی مذموم حرکت ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر جمعیت طلبہ کے پر امن احتجاج پر اسلام آباد پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت پر امن احتجاج کو دہشت گردی سے تعبیر کرنا اور طلبہ پر جسمانی تشدد کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔