• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروشوں کیلئےبجٹ میں خصوصی اعلانات کئے جائیں، حاجی غازی

کوئٹہ(پ ر)انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے صدر حاجی غازی خان سردار اللہ گل حاجی سعید احمد سردار شفیع محمد ٹکری مولا داد سید ضمیر شاہ ،شاہ جہاں بلوچ میر لیاقت لانگو عبدالمجید محمد اشرف حاجی برکت اور ریاض شاہوانی نے ایک بیان میں کوئٹہ پریس کلب کےسابق  صدر و صحافی رضا الرحمنٰ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے صوبائی ہیڈ ملک نعیم اور دیانت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق اخبار فروشوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہاکرو ں کی داد رسی ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اکثر ہاکر مہنگائی کے باعث قربانی کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ہاکروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اخبار فروش رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہمیشہ ہاکروں کو نظر انداز کیا گیا لہذا اس کا تدارک کرتے ہوئے آج بجٹ میں ہاکروں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اعلانات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید