کوئٹہ(پ ر) موتی رام روڈ پھول گلی کے رہائشیوں نے کہاہے کہ یکم جون سے علاقے میں پانی کی فراہمی میں مسائل کاسامنا ہے اس حوالے سے ایس ڈی وی مالی باغ‘ سپروائزر اوروالومین سے متعددبار رابطہ کیاگیاہرہاریقین دہانی توکرائی مگرمسئلہ حل نہ ہوسکا بیان میں وزیراعلیٰ اورایم ڈی واسا سےمطالبہ کیاگیا کہ فرائض شناس اہلکاروں کو تعینات کرکے شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بیان میں کہا کہ موسم گرماکی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی ضرورت کے مطابق یقینی بنائی جائے۔